جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرے ون ڈے میچ کا ٹاس ہوگیا

datetime 11  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)تین ایک روزہ میچز کی سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پاک نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی بے وفائی پر کیویزحیران رہ گئے۔کیوی اسپنر مچل سینٹنر وائکاٹو یونیورسٹی سے مکینکل

انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں مگر پاکستان کیخلاف کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے حیران کن نتائج سے خاصے پریشان نظر آئے، چہرے کے تاثرات بتا رہے تھے کہ ان 2مواقع پر یقینی طور پر وکٹ ملنا چاہیے تھی۔لیفٹ آرم اسپنر نے بابر اعظم کو 24پر ایل بی ڈبلیو کیا،بظاہر امپائرآصف یعقوب کا فیصلہ بالکل درست نظر آرہا تھا، میزبان کپتان نے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا،بال ٹریکنگ میں ظاہر ہوا کہ گیند لیگ اسٹمپ سے باہر جارہی تھی،مچل سینٹنر کو یقین نہیں آیا۔پاکستان کی فتح کا مشن مکمل کرکے ہی پویلین واپس جانے والے محمد رضوان کو 6رنز پر آئوٹ کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نکلا، اسپنر کی گیند پیڈ پر لگنے کے بعد علیم ڈار نے اپیل مسترد کی تو کیوی کپتان کین ولیمسن نے یقینی آٹ سمجھتے ہوئے ریویو لینے میں تاخیر نہیں کی،اس بار بھی بال ٹریکنگ میں گیند لیگ اسٹمپ کو باہر سے چھوتی ہوئی گزر رہی تھی،امپائرز کال ہونے کی وجہ سے مچل سینٹنر ہاتھ ملتے رہ گئے۔نیوزی لینڈ نے اس کے علاوہ کئی مواقع بھی ضائع کیے،وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے گلین فلپس کی گیند پر محمد رضوان کا 31رنز پر کیچ ڈراپ کیا، انھوں نے ناقابل شکست 77رنز کی اننگز کھیل کر فتح کا سفر آسان بنایا، اس سے قبل ٹام لیتھم کی غفلت سے فخرزمان کو 39 رنز پر موقع ملا، مچل بریسویل وکٹ سے محروم رہے،اوپنر 56رنز بناکر رخصت ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…