جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عُمران ملک بھارت کے تیز ترین بولر بن گئے جانتے ہیں کتنے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی؟

datetime 4  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت کے نوجوان فاسٹ بولر عْمران ملک جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے ملک کے سب سے تیز ترین بولر بن گئے،بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے جیتا۔بھارت کی کامیابی میں ٹی ٹوئنٹی

ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شیوم ماوی نے 4 وکٹیں حاصل کر کے اہم کردار ادا کیا اور اپنی ٹیم کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری دلوائی۔ممبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں شیوم ماوی کے علاوہ فاسٹ بولر عْمران ملک نے بھی تیز ترین گیند بازی سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں عْمران ملک نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر ناصرف 2 وکٹیں حاصل کیں بلکہ انہوں نے 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی بھی کی جسے اسپیڈ گن نے ریکارڈ بھی کیا۔عمران ملک سے قبل بھارت کی جانب سے تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ جسپریت بمراہ کے پاس تھا جنہوں نے 153.36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی جبکہ محمد شامی اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 153 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔یاد رہے کہ دنیا کے سب سے تیز ترین بولر کا اعزاز اس وقت پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 کے ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…