جمعرات‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2024 

میں کسی کے باپ سے نہیں ڈرتی، میجر عادل راجہ کے نازیبا ویڈیو کے دعوے پر اداکارہ کبریٰ خان کا موقف آ گیا

datetime 2  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان آرمی کے سابق میجر عادل راجہ نے اپنے دعوے میں کہا تھا کہ چاراداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز آئی ایس آئی کے پاس موجود ہیں، انہوں نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کے مکمل نام بتانے کی بجائے ایم ایچ، ایس اے، کے کے اور ایم ایچ بتائے، جس کے بعد ماہرہ خان،

کبری خان، سجل علی اور مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم شروع ہو گئی، کبری خان نے خاموشی توڑتے ہوئے میجر عادل راجہ کو چیلنج دیا ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ابتداء میں اس لئے خاموش رہیں کیونکہ ایک جعلی ویڈیو ان کے وجود کو نہیں مٹا سکتی انہوں نے کہا کہ اب بہت ہو گیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی شخص بیٹھے بٹھائے مجھ پر انگلی اٹھائے گا تو یہ آپ کی سوچ ہے، انہوں نے میجر عادل راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر عادل راجہ اس سے پہلے کہ آپ کسی پر انگلی اٹھائیں آپ کے پاس ثبوت ہونے چاہئیں،اداکارہ کا میجر عادل راجہ کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ ان کے پاس صرف تین دن ہیں کہ ثبوت سامنے لائیں، ورنہ اپنا بیان واپس لیں، کبری خان نے مزید کہا کہ میں صرف یہاں کی نہیں بلکہ برطانوی شہریت بھی رکھتی ہوں، اس لئے میں تمہارے پیچھے وہاں بھی آؤں گی کیونکہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…