منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

امن و امان کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کے خدشے کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈی سی اسلام آباد

عرفان نواز میمن نے شہر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے بعد شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد ہوگئی ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد اب اسلام آباد میں جلسہ اور کارنر میٹنگز پر بھی پابندی عائد ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ خودکش دھماکے کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر شہر میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں ہر قسم کی کارنر میٹنگز، جلسے اور عوامی اجتماعات کا انعقاد ممنوع ہوگا، دفعہ 144 کا نفاذ لوکل باڈیز انتخابات اور اس سے متعلقہ سیاسی اجتماعات، جلسوں، کارنر میٹنگز پر بھی ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے خطرے کی ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، ایڈوائس کے بعد دہشت گردی جیسی کوئی بھی ناگہانی صورتحال خارج از امکان نہیں رہی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…