لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو میں پسند و ناپسند سمیت مختلف موقعات پر بات چیت کی، شادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مردوں کے حوالے سے کوئی توقعات نہیں ہیں لیکن چاہتی ہوں کہ جو بھی ہو وہ انسان کا بچہ ہو اور ساتھ دینے والا شخص ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی شخص میری زندگی میں آ گیا تو اسے ایک بونس تصور کروں گی دوسری صورت میں مجھے زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچنے کی ضرورت ہے۔