بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن ( این این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا جس کے بعد دورہ پاکستان کیلئے ٹم سائوتھی بلیک کیپس کی قیادت کریں گے۔کین ولیمسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی

ان کیلئے ایک ناقابل یقین اعزاز رہا ہے، انہوں نے ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کے چیلنجز کا شاندار لطف اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کپتانی میدان کے اندر اور باہر کام کا بوجھ بڑھا دیتی ہے، اپنے کیریئر کے اس مرحلے میں مجھے لگتا ہے کہ یہ فیصلہ لینے کا صحیح وقت ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ بورڈ کے ساتھ بات چیت کے بعد محسوس کیا کہ آئندہ دو سالوں میں 2ورلڈ کپ کے ساتھ وائٹ بال فارمیٹس کی کپتانی برقرار رکھنا چاہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹم ساوتھی کو بطور کپتان اور ٹام لیتھم کو نائب کپتان کی حیثیت سے سپورٹ کرنے کیلئے پرجوش ہیں، اپنے کیریئر کا بیشتر حصہ ان دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد انہیں یقین ہے کہ وہ دونوں اچھا کام کریں گے۔نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کرکٹ کپتان نے کہا کہ بلیک کیپس کیلئے کھیلنا اور تینوں فارمیٹس میں اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانا ان کی پہلی ترجیح ہے، وہ آگے چل کر بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہیں۔واضح رہے کہ کین ولیمسن نے 2021 میں بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں فتح دلوائی تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…