منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھتے سے پریشان تاجروں کا عمران خان، کور کمانڈر پشاور کو خط

datetime 15  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)بھتے کی کالز اور گھروں پر دستی بم حملوں سے پریشان پشاور کے تاجروں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے انصاف ٹریڈرز ونگ کی جانب سے عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھے ہیں۔

خط میں تاجروں کہاکہ خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللہ کے گھروں پر بم پھینکے گئے۔تاجروں کا خط نے کہاکہ پشاور شہر میں امن و امان کی صورتِ حال غیر تسلی بخش ہو گئی ہے۔رہنما انصاف ٹریڈرز ونگ عاطف حلیم نے خط میں عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو بتایا کہ میرے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانے کے باوجود اقدامات نہیں کئے گئے، پشاور کے شہری بھتے اور اغوا کی وارداتوں سے پریشان ہیں۔خط کے متن کے مطابق گزشتہ دنوں پشاور کے علاقے گلبہار میں کسٹم افسر کو ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔انصاف ٹریڈرز ونگ نے تاجروں کی ملاقات کیلئے کور کمانڈر پشاور سے وقت مانگ لیا اور درخواست کی ہے کہ پشاور میں امن و امان کی صورتِ حال درست کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…