پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہیں کرنے دیں گے، انتہاء پسند ہندو رہنما کی دھمکی

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی انتہاپسند ہندو جماعت کے رہنما نے دھمکی دی ہے کہ وہ پاکستان کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے محض ایک ماہ میں دنیا بھر سے 200کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی پہلی فلم بنی تھی، جسے ملک کے باہر سب سے زیادہ سکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا جب کہ یہ پنجابی زبان کی بھی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم بنی تھی۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت کے علاوہ خطے دیگر متعدد ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا، تاہم امکان تھا کہ اسے بھارتی ریاست پنجاب میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا، کیوں کہ یہ فلم پنجابی زبان میں ہے لیکن دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز کرنے سے قبل ہی وہاں کے ہندو انتہاپسند رہنما نے دھمکی دے دی۔نئی دہلی ٹیلی وژن کے مطابق مہاراشٹر نونرمان سینا کے رہنما امیہ کھوپکر نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی فلم کے خلاف ٹوئٹ کی اور اعلان کیا کہ ان کی جماعت پاکستانی فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فلم کو بھارتی کمپنیاں انڈیا میں ریلیز کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی جماعت ایسا نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت کے کسی بھی کونے میں ریلیز نہیں ہونے دے گی۔ان کی ٹوئٹ پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ پاکستانی فلموں نہیں بلکہ فواد خان کے مداح ہیں، اس لیے فلم کو بھارت میں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔امیہ کھوپکر نے فواد خان کے مداحوں کو ایک اور ٹوئٹ میں مشورہ دیا کہ جو لوگ پاکستانی اداکار کے مداح ہیں وہ فلم دیکھنے کیلئے پاکستان چلے جائیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…