جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ہولناک جرم ، فیس بک پر ایموجی کی وجہ سے ایک شخص قتل

datetime 10  دسمبر‬‮  2022 |

بغداد(این این آئی)عراقی صوبے بابل میں ایک ہولناک جرم سامنے آیا ہے جہاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “فیس بک ایپلی کیشن پر ایمو جی کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ بابل کے جنوب میں الکفل شہر

میں رہنے والے ایک خاندان کو اس کے رشتہ داروں نے مسلح حملے کا نشانہ بنایا، کیونکہ اس خاندان کے ایک فرد نے اداس کی بجائے ایک فوت شدہ شخص کی تصویر پر ہنستے چہرے کی ایموجی لگا دی تھی۔فوت ہونے والا ان کا ایک رشتہ دار تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقتول شخص کے اہل خانہ نے اپنے رشتہ دار کی برسی کے موقع پر اس کی تصویر شائع کی، لیکن مقتول کے خاندان کے ایک فرد نے جو کم عمر اور ان پڑھ ہے، نے ایک ایموجی لگایا۔ یہ ہنستے چہرے کی ایموجی تھی جس پر مرنے والے کے گھر والوں کو شدید غصہ آیا۔متاثرین کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ وہ بدھ کی شام کو ان کے گھر پر بغیر پیشگی انتباہ کے اچانک حملے اور ان کی طرف ہتھیاروں سے فائر شروع ہونے سے حیران رہ گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کے سربراہ کی موت واقع ہوگئی۔ اس کا ایک بھائی اور بھتیجا زخمی ہوگئے۔متاثرہ خاندان نے اس بات کی نفی کی کہ دونوں خاندانوں میں کوئی پرانی ناچاقی چل رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…