جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینیٹر اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کر دیا گیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن) سی ڈی اے نے غیر قانونی ایگرو فارم ہاؤسز کے خلاف آپریشن کیا جس میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا فارم ہاؤس بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن ارچرڈ سکیم کے مختلف فارم ہاؤسز کے خلاف کیا گیا آپریشن میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا فارم ہاؤس بھی شامل،

اعظم سواتی کے اسلام آباد فارم ہاوس میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی گئی تھی فارم ہاوس میں اسلام آباد بلڈنگ پلان کے مطابق بیسمنٹ اور دیگر غیر قانونی تعمیر پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اعظم سواتی کو نیا بلڈنگ پلان جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ منظور کروانے کی ہدایت کی ہے۔سی ڈی اے نے اعظم سواتی سمیت دیگر فارم ہاوسز کے غیر قانونی قبضے کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے انسٹرومنٹ ٹیم کے ہمراہ آپریشن کیا اور آرچرڈ فارم ہاوس کے باہر غیر قانونی قبضوں اور گارڈ ہاوسز کو ہٹایا ہے اعظم سواتی کے فارم ہاوس کو سیل کرنے کی بجائے غیر قانونی تعمیر شدہ اسٹرکچر کو گرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے جبکہ فارم ہاؤس نمبر13،34 اور 35 کو سیل کردیا گیا۔ ان فارم ہاؤس کی انتظامیہ نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ سی ڈی اے نے غیر قانونی ایگرو فارم ہاؤسز کے خلاف آپریشن کیا جس میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا فارم ہاؤس بھی شامل ہے۔جیو نیوز کے مطابق اعظم سواتی کا چک شہزاد میں واقع فارم ہاؤس سیل کر دیا گیا اور فارم ہاؤس سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سیل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…