اسلام آباد( این این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ایوان صدر میں اپنا نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوان صدر کے ذریعے حکومت اور تحریک انصاف کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے
وزیرخزانہ اسحاق ڈار صدر مملکت عارف علوی سے دو ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اپنا نمائندہ ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر شبلی فراز کو ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اور شبلی فراز آج ہفتہ کے روز صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق شبلی فراز صدر مملکت عارف علوی کو عمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گے اور اس ملاقات میں قبل از وقت انتخابات اور اسمبلیوں کی تحلیل پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علوی شبلی فراز کو حکومتی نقطہ نظرسے آگاہ کریں گے اور عارف علوی اور شبلی فراز ملاقات کے بعد اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ایوان صدر میں اپنا نمائندہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوان صدر کے ذریعے حکومت اور تحریک انصاف کے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار صدر مملکت عارف علوی سے دو ملاقاتیں کرچکے ہیں