ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

صدر مملکت سے وزیر خزانہ کی چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) صدر مملکت سے وزیر خزانہ کی چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، نجی ٹی وی کے مطابق دوسری ملاقات میں صدر عارف علوی کے سوالات کے جواب تھے، پہلی ملاقات میں صدر نے چند سوالات وزیر خزانہ کو بھیجے تھے، اے آر وائی کے مطابق ان سوالوں میں عمران خان

کے خلاف کیسز بارے بھی سوال کیا گیا، جس پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کیسز پہلے کے ہیں، ہماری طرف سے کچھ نہیں ہے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کی وجہ سے فوری الیکشن ممکن نہیں، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ اور کچھ دن کے ہیں جس میں الیکشن ممکن نہیں، جواب میں کہا گیا کہ اگر فوری الیکشن کرائے تو عالمی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک کی امداد رک جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اس وقت حکومت اور ہمارے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے اسمبلی تحلیل کے اعلان پر بات ہوئی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ نواز شریف سے بات کر کے آگاہ کریں گے لیکن ابھی تک ان کا کوئی معنی خیز جواب نہیں آیا۔اسد عمر نے کہا کہ کوئی مشروط مذاکرات کی بات نہیں کی بس عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، جو بات عوام کے سامنے کرتے ہیں وہی حکومت کو بھی کہتے ہیں، اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہیں انہیں معلوم ہے اس وقت کیسی صورتِ حال ہے، اسحاق ڈار نواز شریف کا اعتماد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سادہ سے گفتگو کر رہے ہیں کہ بحران بڑھتے جا رہے ہیں، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں، معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے خطرناک صورتِ حال ہے۔آڈیو لیک پر اسد عمر نے کہا کہ معلوم نہیں آڈیو لیکس کہاں سے آ رہی ہیں،

آڈیو کلپ کو درست مان بھی لیا جائے تو عمران خان نے کون سی چوری کی ہے، انہوں نے گھڑی کی فروخت کا باقاعدہ بتایا اور ٹیکس ریٹرن میں بھی شو کیا۔اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کی ریکارڈنگ تشویشناک بات ہے، شہباز شریف بھی اس وقت وزیر اعظم ہاؤس میں ہیں، کوئی بھی ریکارڈنگ نہیں ہونی چاہیے، آڈیو ریکارڈنگز سے متعلق ماضی کے عدالتی فیصلے موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…