ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

ملتان ٹیسٹ،پاکستانی اسپنرز نے انگلش بیٹرز کو دبوچ لیا 281 پر پوری ٹیم آؤٹ

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان ( این این آئی)  پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان اسپنر ابرار احمد کی جادوئی بائولنگ کی بدولت دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 281رنز پر آئوٹ کردیا جبکہ اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 107 رنز بنالیے۔جمعہ کے روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جارہے

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا تاہم ڈیبو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے مہمان ٹیم کے ارادوں کو دھچکا پہنچایا۔انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی فاسٹ بالرز کو کھیلنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے پہلی وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت قائم کی۔اس موقع پر کپتان بابر اعظم پہلا میچ کھیلنے والے اسپنر ابرار احمد کو بائولنگ کے لیے لے کر آئے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلے ہی اوور میں زیک کرالی کو چلتا کردیا۔اس مرحلے پر بین ڈکٹ کا ساتھ دینے اولی پوپ آئے اور دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 61گیندوں پر 79رنز کی ساجھے داری بنائی۔بین ڈکٹ اسپنر ابرار کے اوور میں آئوٹ ہونے سے بال بال بچے لیکن اسی اوور میں دوبارہ ان کے خلاف ایل ڈبلیو کی اپیل ہوئی اور اس مرتبہ وہ ریویو پر آئوٹ قرار دیئے گئے، انہوں نے 63 رنز بنائے۔جو روٹ کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور نوجوان اسپنر کی خوبصورت لیگ اسپن پر وہ بھی آئوٹ قرار پائے۔اولی پوپ نے بھی نصف سنچری اسکور کی لیکن ابرار کی گھومتی ہوئی گیندوں کا ان کے پاس بھی کوئی جواب نہ تھا اور وہ ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں انہیں کیچ دے بیٹھے۔

کھانے کے وقفے سے قبل انگلینڈ کو اس وقت پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب ابرار کی گیند پر ہیری بروک اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور محمد نواز نے ان کا کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔جب میچ کے پہلے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔

وقفے کے بعد بھی ابرار کی عمدہ بالنگ کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے پہلے 228 کے مجموعی پر 30رنز بنانے والے کپتان بین اسٹوکس اور پھر اپنے اگلے ہی اوور میں 31 رنز بنانے والے وِل جیکس کو بھی چلتا کردیا۔انگلینڈ کے آخری تین کھلاڑی زاہد محمود کا شکار بنے

اور یوں مہمان ٹیم 281 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ابرار احمد نے 7وکٹوں کے عوض 114رنز دیئے جبکہ زاہد محمود نے 63رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔اس طرح لیگ بریک اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو میچ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا،وہ لنچ سے قبل 5وکٹیں لینے والے 13ویں ،انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو میچ میں 7وکٹیں حاصل کرنیوالے تیسرے پاکستانی بالر بن گئے ۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق کھاتہ کھولے بغیر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آئوٹ ہوگئے تاہم پاکستان کا اسکور 5 رنز تھا۔عبداللہ شفیق بھی جلد ہی 14 رنزبنا کر آئوٹ ہوئے لیکن انہوں نے ٹیم کی نصف سنچری بنانے کے لیے کپتان بابراعظم کا ساتھ دیا۔جیک لیچ نے عبداللہ شفیق کو وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں آئوٹ کرادیا اور پاکستان کو دبا میں ڈال دیا تاہم بابراعظم نے ٹیم کو اس صورت حال سے نکال دیا۔

بابراعظم اور سعود شکیل نے پہلے روز تیسری وکٹ کی شراکت میں آئوٹ ہوئے بغیر 56 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 2وکٹوں پر 107رنز بنا لیے تھے۔کپتان بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔قومی ٹیم کو انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 174رنز درکار ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان نے انجریز اور ناقص فارم کے پیش نظر میچ کے لیے ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کیں اور اسپنر ابرار احمد کو ڈیبیو کرایا گیا۔اس کے علاوہ اظہر علی کی جگہ محمد نواز جبکہ فہیم اشرف کو نسیم شاہ کی جگہ فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلینڈ نے بھی میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور انجری کا شکار لیام لیونگسٹن کی جگہ فاسٹ بالر مارک وڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میچ کے لیے پاکستانی سکواد میں بابر اعظم(کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود،

ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں جبکہ انگلینڈ ٹیم میں بین اسٹوکس(کپتان)، ایک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وِل جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک وڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…