جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

بہو اور میرے خلاف گندی باتیں نہ کی جائیں، صبا نے سوشل میڈیا سے ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

datetime 9  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اور ان کی بہو کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، وہ ان کے گھریلو معاملات سے متعلق زیادہ نہ سوچیں اور غلط باتیں نہ کریں۔

صبا فیصل نے ایک دن قبل مختصر ویڈیو میں بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے اور بیٹے اداکار سلمان فیصل سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔صبا فیصل نے واضح کیا تھا کہ اب ان کا اور پورے خاندان کا ان کے بیٹے سلمان سے کوئی تعلق نہیں۔صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس بھی گھر میں نیہا ملک جیسی عورت جاتی ہے تو وہ گھر جہنم بن جاتا ہے۔مختصر دورانیے کی ویڈیو میں اگرچہ صبا فیصل نے بہو پر الزام لگایا تھا کہ ان جیسی خواتین گھروں کو جہنم بناتی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی بہو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائی تھی۔اور اب انہوں نے ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بہو اور ان کے خلاف غلط باتیں نہ کریں۔صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی حمایت کی اور انہیں دعائیں دیں۔اداکارہ نے حمایت کرنے والے سوشل میڈیا پیجز کا بھی شکریہ ادا کیا، تاہم ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی کہ اب وہ ان کی پوسٹس پر مزید کمنٹس نہ کریں، نہ ان کے خلاف کوئی بات کریں اور نہ ہی ان کی بہو کے حوالے سے غلط باتیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے چار سال تک دکھ اور درد کو بیان کیا اور انہوں نے اپنی شہرت، عزت اور دولت کی قیمت چکائی۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ شہرت، دولت اور عزت کمانے والے اداکاروں کی زندگی اور گھروں کی بھی ڈارک سائیڈس ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چار سال تک بہو کا مسئلہ برداشت کرکے ایک طرح سے دولت، عزت اور شہرت کی قیمت ادا کی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے خاندانی مسائل کو سمجھیں اور ان کی بہو سمیت ان کے حوالے سے غلط باتیں نہ کریں اور وہ ان سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا بند کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…