ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

میرپور آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر لیں

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد جموں کشمیر کے میر پور ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سب سے زیادہ 340 نشستیں حاصل کی ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق مسلم لیگ ن 215، پیپلز پارٹی 131، آزاد امیدوار 284، مسلم کانفرنس اور ٹی ایل پی8، 8، جماعتِ اسلامی 1 نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

میر پور ڈویژن کی ضلع کونسلز میں پی ٹی آئی کے 53، ن لیگ کے 23، پی پی کے 19 اور 16 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔میر پور ڈویژن کی یونین کونسلز میں پی ٹی آئی کے 246، 230 آزاد امیدوار، ن لیگ کے 165، پی پی کے 104، ٹی ایل پی کے 8، مسلم کانفرنس کے 6 اور جماعتِ اسلامی کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات مکمل ، چیئرمین ضلع کونسل،میئرز اور ایڈمنسٹریٹرز اور سپیشل سیٹوں کے انتخابات کے لئے لابنگ شروع، دارالحکومت مظفرآباد میں چیئرمین ضلع کونسل پیپلز پارٹی جبکہ میئر ن لیگ بنا لے گی ،جبکہ جہلم ویلی میں چیئرمین ضلع کونسل پاکستان تحریک انصاف بنائے گی ،نیلم ویلی میں پی ڈی ایم آزاد امیدواروں کی حمایت سے چیئرمین بنا سکتی ہے۔باغ ، سدھنوتی اور میرپور میں پی ٹی آئی ،حویلی میں ن لیگ راولاکوٹ میں جے کے پی پی اور ن لیگ بھمبر اور کوٹلی میں پیپلز اور ن لیگ مل کر چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب کرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔میئر بلدیہ مظفرآباد کے لئے ن لیگ کے سٹی صدر انجم زمان موسٹ فیورٹ جبکہ چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد کے لئے کھاوڑہ سے منتخب ممبر ضلع کونسل عظمت اعوان کا پلڑا بھاری، مقامی حکومتوں کی تشکیل کے سلسلے میں جوڑ توڑ اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ۔اس ضمن میں گزشتہ روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما نو منتخب ممبر ضلع کونسل یونین کونسل ٹھیریاں حلقہ کھاوڑہ

مظفرآباد عظمت حسین اعوان کی جانب سے حلقہ کھاوڑہ اور حلقہ نمبر چار ہٹیاں دوپٹہ سے پیپلز پارٹی کے منتخب ممبر ضلع کونسل کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔جسمیں پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماؤں مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ ، سابق ممبر کشمیر کونسل اختر پرویز اعوان ، بزرگ سیاستدان تھانیدار ریٹائرڈ محمد افسر اعوان ، نومنتخب ممبران ضلع کونسل نمبردار لطیف خان ، چوہدری اعجاز اقبال ایڈووکیٹ ،

ملک محمد حنیف اعوان ، جنید اعوان ایڈووکیٹ ، اقبال خان تنولی نے شرکت کی جبکہ ممبران ضلع کونسل حاجی منیر اعوان اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد افضل اعوان خرابی صحت اور مصروفیات کی وجہ سے شریکِ نہیں ہو سکے تاہم ان کی نمائندگی ان کے عزیزوں نے کی اس موقع پر ضلع چیئرمین اور سپیشل سیٹوں کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورت کی گئی یہ فیصلہ کیا گیا کہ

جلد حلقہ کوٹلہ اور لچھراٹ کی پیپلز پارٹی کی قیادت سمیت ان حلقوں سے منتخب ممبران ضلع کونسل سے میٹنگ کی جائے گی اور چیئرمین ضلع کی نامزدگی کے سلسلے میں پارٹی قیادت اور بالخصوص قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر صاحب کی جانب سے کئے گئے حتمی فیصلہ پر اتفاق کیا جائے گا تاہم دس نومنتخب ممبران ضلع کونسل نے نومنتخب ممبر ضلع کونسل عظمت اعوان کے

نام پر اتفاق کرتے ہوئے اپنی سفارشات چوہدری لطیف اکبر کو پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ، اس موقع پر مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ , اختر پرویز اعوان ، نمبردار لطیف خان ، عظمت اعوان ، چوہدری اعجاز اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی کامیابی کا کریڈٹ چوہدری لطیف اکبر ، کارکنان اور ضلع مظفرآباد کی عوام کو دیا انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں نے ضلع بھر میں اکثریت حاصل کی جس پر لطیف اکبر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…