اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا ، صدر عارف علوی نے خوشخبری سنا دی

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران نے باجوہ سے متعلق ڈبل گیم کی بات اپنے تجربے کی بنیاد پرکہی ہوگی، عمران خان مجھ سے پوچھتے توانہیں اسمبلی چھوڑنے کا مشورہ نہ دیتا، اسحاق ڈار میں مفاہمت کا ٹیلنٹ ہے، دھرنے کے وقت بھی اسحاق ڈار کی کوشش تھی کہ مفاہمت ہو جائے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ معیشت پر بات ہوئی، اسحاق ڈار کو توانائی کی بچت کے حوالے سے پروپوزل دیا، مارکیٹیں جلد بند کرنی چاہئیں، تین سے چار ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہوگی۔عارف علوی نے کہا کہ عمران خان نے ہر معاملے میں مجھ پر بھروسہ کیا ہے، سیاسی منظر نامے پر ہیجانی کیفیت ہے، آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہوئی، معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوا، عمران خان کو آگاہ کیا تھا سمری آئے گی تو آپ سے مشارت کروں گا، جب سمری آئی تو ان سے مشاورت کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگئی ہے، مارشل لا نہیں لگ سکتا، نئی فوجی قیادت سیاست سے دور رہنا چاہتی ہے، عمران خان نے باجوہ سے متعلق ڈبل گیم کی بات اپنے تجربے کی بنیاد پر کہی ہوگی وہ زیادہ واقف ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ نئے آرمی چیف اچھے آدمی ہیں، مجھے سوچ کے اعتبار سے اچھے لگے، سمجھتا ہوں آرمی چیف اداروں کے درمیان عدم اعتماد کو کم کریں گے، میں سمجھتا ہوں سیاستدان بھی عدم اعتماد کو ختم کریں گے۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مجھے رائے نہیں دینی چاہیے، یہ پارلیمینٹ کا کام ہے، کچھ نمبر سنیارٹی اور کچھ کمپیٹنسی کے ہونے چاہئیں، ادارے سے مشورہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فوج یا پولیس کا جو بھی اہل کار شہید ہوتا ہے میں اس کی فیملی کو فون کرتا ہوں۔عارف علوی نے کہا کہ اعظم سواتی رہا ہوئے تو ان سے ملاقات کی تھی،

سابق آرمی چیف سے اعظم سواتی کے سلسلے میں کمیونی کیشن رہی۔ صدرمملکت کا کہنا تھاکہ عمران خان مجھ سے پوچھتے توانہیں اسمبلی چھوڑنے کا مشورہ نہ دیتا، حکومت اوراپوزیشن بیٹھ کرالیکشن سے متعلق بات کریں۔مقتول صحافی ارشد شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے مجھے خط لکھا تھا، ارشد شریف کے حوالے سے یاددہانی کرائی تھی، میں نے خط اچھے لفظوں کے ساتھ وزیراعظم اور وزارت دفاع کو بھی بھیجا، میں نے کہا تھا کہ یہ کمانڈر آف دی فورسز کو بھی بھیجیں، تاکہ غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…