جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کب تک ممکن نہیں ؟احسن اقبال کا عمران خان کو مثبت یوٹرن لیکر اسمبلی میں آنے کا مشورہ

datetime 7  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان ایک اور مثبت یوٹرن لے کراسمبلی میں واپس آجائیں۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں وفاقی وزیر احسن اقبا ل نے کہاکہ مذاکرات کیلئے خان صاحب کے پاس جانے کو تیار ہیں بشرطیکہ وہ ہمیں خوش آمدید کہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو مثبت سیاست کیساتھ سامنے آنا چاہئے، عمران خان ایک اور مثبت یوٹرن لے کر اسمبلی میں واپس آجائیں، عمران خان مان لیں کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینا ان کی غلطی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے نواز شریف ڈاکٹرز کے مشورے سے وطن واپس آئیں گے، اکتوبر 2023 سے قبل الیکشن ممکن نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…