جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

وہ مسلم ملک جس کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں 

datetime 7  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد /دبئی (این این آئی)مسلم ملک متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ۔آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست رہا۔یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتا ہے۔

آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی سطح پر سفر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اب بھی دنیا کو وبا کے اثرات کا سامنا ہے مگر سفر کرنا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دنیا کے ہر ملک کا پاسپورٹ 2022 کے دوران طاقتور ہوا کیونکہ ممالک کی جانب سے سفری سہولیات کو آسان بناکر اقتصادی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یو اے ای کے بعد سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو 173 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 172 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔چیک ریپبلک، یونان، جاپان، برطانیہ، آسٹریلیا اور ہنگری کے پاسپورٹس پر 171 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔5 واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، لتھوانیا، سلواکیہ، کینیڈا اور مالٹا کے نام رہا جن کے شہری 170 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔اس فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ پر 44 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جاسکتا ہے۔پاکستان سے نیچے عراق (95 ویں نمبر پر)، شام (96 ویں نمبر پر) اور افغانستان (97 ویں نمبر پر) موجود ہیں،اس کے مقابلے میں یمن (93 ویں)، بنگلہ دیش (92 ویں)، شمالی کوریا، لیبیا اور فلسطین (91 ویں) اور ایران (90 ویں نمبر پر) پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…