اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی 3 ٹیلی تھون بیرون ملک پاکستانیوں کے صرف ڈیڑھ ارب روپے جمع

datetime 7  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تین ٹیلی تھونز میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتےہوئے سیلاب متاثرین کے ریلیف اکاؤنٹس کے لیے صرف 1ارب 58کروڑ روپے بیرون ملک سے پاکستان بھجوائے ہیں ۔اندرون ملک پاکستانیوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے زیادہ چندہ جمع کرایا ۔

اندرون ملک وصولیوں میں سرکاری ملازمین کی جانب سے عطیات بھی شامل ہیں۔4 ارب 60کرو ڑ روپے کی مجموعی وصولی میں سے مقامی طور پر3ارب 24لاکھ روپے جمع ہوئے۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی خبر کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس سال ملک کے مختلف حصوں کو تباہ کرنے والے سیلاب کے دوران چندہ اکٹھا کرنے کے لیے مختلف اوقات میں تین ٹیلی تھون منعقد کیے۔جس میں پندرہ ارب روپے جمع کرنے کا دعوی کیا گیا لیکن اصل میں صرف 4ارب اور 60کروڑ روپے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کے کھاتوں میں وصول ہوئے۔اکاؤنٹ ہولڈرز یا متعلقہ بینکوں کی طرف سے تقریباً 18 ملین ڈالر کے وعدے مسترد کر دیے گئے۔ایک کروڑ ڈالر اعلان کرنے والے تین افراد نے عطیات دینے سے انکار کردیا ۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے فلڈ ریلیف اکاؤنٹس میں 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد بین الاقوامی فنڈز وصول ہوئے۔ کل مجموعی وصولیوں 4605ملین روپے میں سے 1580 ملین روپے (34%) بین الاقوامی طورپر پاکستانیوں سے جمع ہوئے جبکہ اندرون ملک پاکستانیوں نے 3024 ملین (66%)فنڈز جمع کرائے ۔

یوں 20,540 (17%) افراد نے بین الاقوامی اور 96,958 (83%) افرادنےاندرن ملک سے رقم جمع کرائی ۔تقریباً 4345 ملین روپے کے کریڈٹ کارڈ کےاعلانات غلط ثابت ہوئے ۔اعلان اور وعدوں کے باوجود ایک کروڑ ڈالر اعلان کرنے والے تین افراد نے عطیات دینے سے انکار کردیا ۔27 ملین امریکی ڈالر کے وعدے پورے نہیں ہوئے تھے کیونکہ کریڈٹ کارڈ ہولڈرز نے غلط طریقے سے اندراج کیا تھا۔

اسی طرح، کریڈٹ کارڈ کی ناکافی حد یا ادائیگی نہ کرنے کی احکامات کے باعث 37 ملین امریکی ڈالرز کے عطیات وصول نہ ہوسکے ۔بینک آف خیبر کو 1213 ملین روپے موصول ہوئے ہیں جن میں 155 ملین روپے کی غیر ملکی ترسیلات بھی شامل ہیں۔یوں 34596افراد نے عطیا ت جمع کرائے ۔بینک آف خیبر کو 12.7فیصدرقم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے وصول ہوئی جبکہ 87فیصد رقم اندون ملک سے ملی۔

بینک آف خیبرمیں اندرون ملک اور بیرون ملک سے 117498افراد نے عطیات جمع کرائے ۔بینک آف پنجاب اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بالترتیب 2327 ملین روپے اور 1061 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئے۔اس میں 1425 ملین روپے کے غیر ملکی عطیات بھی شامل ہیں جبکہ 1964 ملین روپے اندرون ملک جمع کیے گئے تھے۔بینک آف پنجاب نے42فیصد غیر ملکی ترسیلات کی صورت میں وصول کیا جبکہ بقیہ 58 فیصد مقامی طور پر جمع کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…