اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

پاکستان 2047 تک دنیا کی دس بڑی معاشی قوتوں میں شامل ہوگا

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جب2047میں اپنے قیام کے سو سال مکمل کریگا تو تجارتی اور سرمایہ کاری کا حب اور سنٹرز آف ایکسی لینس پر مبنی جدید معاشی ملک ہوگا،پاکستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لحاظ سے دنیا کی 23ویں بڑی معیشت اور مجموعی ملکی پیداوار (افراط زر کے بغیرنامینل جی ڈی پی)کے

اعتبار سے بیالیسویں نمبر پر ہے،یہ ابھی عارضی مرحلہ ہے، مشکلات کے باوجود ہماری معیشت تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ہماری معیشت کا کل حجم غیر شمار کردہ اور بغیر ٹیکس معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے پوشیدہ ہے، ہم ان بے ضابطگیوں کی درستی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی ابھرتی معیشت کی ضروریات کے مطابق ہے، ہم بائیس کروڑ عوام پر مشتمل دنیا کی پانچویں بڑی قوم ہیں جس میں سے آٹھ سے دس کروڑ عوام مڈل کلاس جبکہ چونسٹھ فیصد جو کہ تیرہ کروڑ تیس سال سے کم عمر افراد پر مشتمل آبادی ہے،ہمارا ملک نوجوان آبادی پر مشتمل ہے جس میں لیبر اور پروفیشنل کلاس وافر مقدار میں موجود ہے، 184ملین افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں جبکہ 110 ملین افراد انٹرنیٹ براڈ بینڈ استعمال کر رہے ہیں، پاکستانی جامعات سے لاکھوں کی تعداد میں فارغ التحصیل طلبا قومی اور عالمی منڈی میں کھپت کیلئے تیار ہیں۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کا شمار جنوبی ایشیا کی بہترین معیشت جبکہ ایشیا کی تیز ترین معاشی قوت میں ہوتا تھا تاہم یہ رفتار ہمارے اطراف میں جنگوں اور دہشت گردی کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز کی وجہ سے متاثر ہوئی،اب جبکہ سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہے اور جنگیں نہیں ہیں ہم پرعزم ہوکر اپنی مارکیٹ تشکیل دے رہے ہیں، معیشت ہمارا رہنما ستارہ ہے اور ہماری معیشت دوبارہ اپنا مقام حاصل کر لے گی۔سفیر پاکستان نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان میں غربت64فیصد سے کم ہو کر24فیصد رہ گئی ہے۔ملک میں موجود کاروباری مواقع اور خصوصا غیر ملکی معروف کمپنیوں کے منافع بخش کاروبار کا ذکر کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ملک میں نئے کاروبار کھل رہے ہیں،

امریکہ، کینیڈا، یورپ، خلیجی ممالک، ترکی، چین، جاپان ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، انڈونیشیا سمیت تمام ممالک پاکستان کی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ ملکی ٹیک سیکٹر جو کہ ابھی نوزائیدہ مراحل میں ہے ، میں ترقی کی بے شمار استعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کو غیر ملکی سرمایہ کاروں ،

جنکا تقریبا ساٹھ فیصد امریکی کمپنیوں پر مشتمل ہے ، کی معاونت حاصل ہے،ٹیک سٹارٹ اپس میں تیزی سے بڑھوتری کا رجحان ہے۔مسعود خان نے معاشی اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے ریگولیٹری نظام کو آسان کرنے، منافع کی ترسیل، قرض کی سہولت، رقوم کی ترسیل، ڈیٹا کے تحفظ، ٹیکس پالیسی، تنازعات کے حل

اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے شعبے میں اٹھائے جان والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اور تسلسل سے ہم معاشی اصلاحات، مساوانہ شرح نمو، ہیومن ڈویلپمنٹ، داخلی اور خارجہ سیکیورٹی، انصاف کی آسان فراہمی، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ

پاکستان کو متنوع اور اجتماعیت پر مبنی معاشرے میں تبدیل کریں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور کرہ ارض کو تباہی سے بچانے کی کوششوں میں سرکردہ کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں کاپ 27 کے اجلاس میں نقصان اور تباہی ہی کے

اصول کو تسلیم کیا گیا جو کہ ماحولیاتی سفارت کاری میں اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے انفراسٹرکچر تشکیل دے رہے ہیں ۔حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے دوران ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے 97ملین ڈالر کے فراخدلانہ عطیے اور امریکی عوام کی جانب سے27ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی کو سراہتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تعمیر نو اور آباد کاری کے مراحل میں امریکی معاونت جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…