اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو شہباز شریف سے تکرار کی ہمت کیسے ہوئی؟ وزیر اعظم آزاد کشمیر شہباز شریف کو پریشرمیں لاکر کس چیز کا این او سی لینا چاہتے تھے،عطا تارڑتہلکہ خیز انکشاف

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس نے سفارت کاروں کی موجودگی میں وزیر اعظم شہباز شریف سے تلخ کلامی اور تکرار کی ہمت کیسے کی؟۔عطا تارڑ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس تنویر نے

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تلخ کلامی کی۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر شہباز شریف کو پریشرمیں لاکر اپنی ہائوسنگ سوسائٹی اور شاپنگ مال کا این او سی لینا چاہتے تھے، شکست کی خفت مٹانے کے لیے سردار تنویر نے یہ حرکت کی۔عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پی ڈی ایم کی سیٹیں پی ٹی آئی سے زیادہ ہیں، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اپنی ہوم یو سی میں ہارے ہیں، راولا کوٹ، حویلی، مظفر آباد میں بھی ہار چکے ہیں، یہ جیتے کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی جماعت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے، گزشتہ روز کشمیر کاز کو دھچکا لگا ہے کہ پاکستانی آپس میں لڑتے ہیں، فال نکال کر عبدالقیوم کو وزیرِ اعظم بنایا گیا، سردار الیاس نے پیسے دے کر وزارتِ عظمی خریدی، کشمیر کا وہی حال کیا جا رہا ہے جو پاکستان کی سیاست کا کیا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ اگر ہمیں آج اجازت دیں تو سردار تنویر اسلام آباد میں داخل نہ ہو سکیں، کشمیر میں ان کا بیانیہ ریجیکٹ ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے، اگر ان میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑ کر دکھائیں۔عطا تارڑ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا تھا، یہ شخص اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتا، عمران خان نے حکومت بچانے کے لیے آرمی چیف کو غیر آئینی آفر کی۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی نے ہر ٹھیکے اور ٹرانسفر پر پیسے لیے، وہ آپ کی بے نامی ہیں، آپ نے انہیں باہر بھگایا، فرح گوگی واپس آئیں تو فر فر بولیں گی

اور آپ کی ٹانگیں کانپیں گی۔شاہ غلام قادر نے کہاکہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا منگلا میں اس پر بات کرونگا، کشمیر میں جو حکومت پاکستان کی تقریبات ہوتی ہیں اس میں دعوت نامہ نہ ہو تو کوئی نہیں جاتا،صدر آزاد کشمیر بھی تقریب میں شریک نہیں تھے۔شاہ غلام قادر نے کہاکہ

وزیر اعظم آزاد کشمیر تقریب میں مدعو کئے بغیر چلے گئے، وزیر اعظم آزاد کشمیر بن بلائے چلے گئے جو کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ شاہ غلام قادر نے کہاکہ پوری تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ موجود رہے۔

انہوںنے کہاکہ سردار الیاس کو کسی چیز کا پتہ نہیں، سردار الیاس نے گزشتہ روز تقریب میں غلط کیا ہے، سردار الیاس نے پریس کانفرنس میں توہین آمیز رویہ رکھا۔ انہوںنے کہاکہ سردار الیاس اپنی پراپرٹی اور اپنی ذات کے لئے گھناؤنی حرکت کررہا ہے،

کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں پوری سرکاری مشینری استعمال کی گئی ہے۔شاہ غلام قادر نے کہاکہ مظفرآباد، راوکوٹ میں ضلع کونسل کے چیئرمین میں مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی سے ہونگے،سردار الیاس نے آزاد کشمیر کی حکومت کو اسلام آباد میں لے آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…