جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی، شاہد آفریدی کا صحافی کو جواب

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ آپ کے لاکھوں فین ہیں آپ کس کے فین ہیں؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ کرکٹ کی وجہ سے بہتر ہوئے، بھارت کے لوگ پاکستان کو بھارت میں کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی مہمان نوازی ہمارے پٹھانوں کی طرح مشہور ہے، سندھ میں کرکٹ اکیڈمیز بنیں گی تو ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سندھ کے بڑوں پر بہت بڑی ذمے داری ہے کہ اسپورٹس کے لیے کام کریں۔انہوںنے کہاکہ سکھر چیمبر آف کامرس سکھر کی تعمیر و ترقی کے لیے اچھا کام کررہی ہے، شاہد آفریدی فائونڈیشن سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…