ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، ثانیہ مرزا کے بارے مداحوں کا بڑا سوال

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ لانگ ڈرائیور کی ویڈیو شیئر کر دی ۔شعیب ملک کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹا ایک اسپورٹس کار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

شعیب ملک کا انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں بتانا ہے کہ لنکا پریمیئر لیگ جانے سے پہلے باپ اور بیٹے نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارا اور لانگ ڈرائیو انجوائے کی۔شعیب ملک نے کہا کہ ڈرائیو کے دوران ہم نے اپنے سیٹ بیلٹ باندھے تھے، آپ سب بھی ڈرائیو کے دوران بیلٹ باندھنے کو یقینی بنائیں۔اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں مداحوں کی جانب سے شعیب ملک سے پوچھا جا رہا ہے کہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کہاں ہیں، لانگ ڈرائیو کے دوران وہ ساتھ میں نظر کیوں نہیں آ رہی ہیں۔یاد رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں، ان کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی نہ اور ہی ہی تردید کی ہے لیکن ثانیہ مزرا سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹ لگاتیں رہیں جس سے ان کے بیٹے کے ساتھ اکیلے رہنے کو تقویت مل رہی ہے۔دوسری جانب جوڑے کے قریبی زرائع کا دعوی ہے کہ شعیب ثانیہ کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے، دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے، کچھ قانونی معاملات اور معاہدوں کی وجہ سے فوری طور پر اعلان نہیں کیا جا رہا ہے۔اس جوڑی کے قریبی ذرائع کے مطابق شعیب اور ثانیہ بیٹے کی کو پیرنٹ کے طور پر ساتھ رہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…