اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کے بعد انگلینڈ نے سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے، شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں معدوم ہو گئی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، سری لنکا تیسرے، بھارت چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے، انگلینڈ ساتویں اور نیوزی لینڈ آٹھویں پر ہے۔