جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب کے بعد عمران خان کا سندھ میں سیاسی محاذ کھولنے کا فیصلہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں سیاسی محاذ کھولنے کے بعد سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان نے جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان سے پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کے دورہ سندھ کے پلان کو حتمی طور پر منظور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ سندھ سے قبل نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت آئندہ ہفتے سندھ کے دورے پر روانہ ہوگی، بعد ازاں عمران خان سندھ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔عمران خان نے ہدایت کی کہ سندھ میں بھرپور تنظیم سازی کی جائے۔عمران خان سے ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ ممبران سندھ اسمبلی ابھی انتظار کریں، پہلے پنجاب اورخیبر پختوانخواہ اسمبلیوںکا فیصلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…