جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

قیامت ہے اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے ہمیں عورتوں کے احترام کا درس دے رہے ہیں، جے یو آئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ قیامت ہے اپنی بیٹی کی نسبت سے بھاگنے والے ہمیں عورتوں کے احترام کا درس دے رہے ہیں۔ اسلم غوری نے اپنے بیان میںکہاکہ عمران نیازی جیسے بدتمیز شخص کے چمچے طیبہ گل کے ساتھ ہونے والی درندگی کو بھول گئے ؟ ۔

انہوں نے کہاکہ آئے روز سوشل میڈیا کے ذریعے مخالف سیاسی اور صحافی خواتین کے ساتھ پی ٹی آئی کے لوگ جو کر رہے ہوتے ہیں کیا قوم اس سے بے خبر ہے ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی معاشی خودکشی کا ذکر اگر غیر مناسب نہیں تو تہذیب واقدار پر اس کی خودکشی کا ذکر بھی غیر مناسب نہیں۔انہوںنے کہاکہ نیازی نے قوم کے بچوں کو بے راہ روی پر چلایا ہے ،لازمی ہے اس کا سد باب کیا جائے اور اس کے لئے کھل کر اس فتنے کی مخالفت لازمی ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ جے یو آئی نے ہمیشہ خواتین کا احترام کیا ہے ،احترام کے نام پر آوراگی کو کیسے برداشت کیا جائے۔اسلم غوری نے کہاکہ ایک اسلامی ملک میں نوجوان لڑکیوں کو ایسے مادر پدر آزاد معاشرے کی طرف راغب کرنے کے اقدام پر خاموش رہنا ظلم ہے۔ترجمان نے کہاکہ جے یو آئی کا پی ٹی آئی کی مخالفت کی بڑی وجہ مغربی اقدار کو مسلط کرنے کا ایجنڈا ہے جس کا اظہار ان کے جلسوں میں ہوتا رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…