سلمان کو کچھ ہفتے قبل ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں لگی تھیں
لاہور( این این آئی)اداکارہ دردانہ رحمن کا بیٹا انتقال کر گیا۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ دردانہ رحمن کے بیٹے سلمان کو کچھ ہفتے قبل ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں لگیں تھیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز دم توڑ گیا ۔نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد مرحوم کا جسد خاکی رہائشگاہ ہما بلاک علامہ اقبال ٹائون سے اٹھایا گیا اور مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی ۔