منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ واپسی کی دعوت دیئے جانےکا امکان

datetime 4  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کو مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ میں واپسی کی دعوت د یئے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں آصف زرداری اور اسحاق ڈار اہم کردار ادا کریں گے

اور عمران خان کو غیر مشروط بات چیت کا پیغام بھجوایا جائے گا۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعظم شہبازشریف پارٹی مشاورت کے بعد اتحادی رہنمائوں سے مشاورت کریں گے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کے بعد صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات متوقع ہے کیونکہ صدر عارف علوی پی ڈی ایم کے ساتھ رابطے کا واحد ذریعہ ہیں۔دونوں رہنما ئو ں کے درمیان متوقع ملاقات مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے جس میں انتخابات کی تاریخ کے فوری اعلان کے مطالبے پر نرمی زیر بحث آئے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجیدہ مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کو شرائط کے بغیر ہاتھ بڑھانا ہوگا جبکہ اصلاحات کے بغیر الیکشن میں نہیں جایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…