اتوار‬‮ ، 01 جون‬‮ 2025 

تمام صوبوں میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے ، جوحکومت قوم کو بجلی کی روشنی نہیں دے سکتی وہ قوم کو تعلیم کی روشنی کیسے دے گی، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی

datetime 3  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جامعۃ الخیرجوہر ٹاؤن لاہور میں 62 طلباء کے حفظ قرآن مکمل کرنے پر سالانہ تقسیم انعامات و دستاربندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی صدر شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، وفاق المدارس کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ،

جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مفتی محمد حسن ،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی، چوہدری راسخ الٰہی، مولانا قاری احمد میاں تھانوی،مولانا محمد امجدخان، حافظ میاں محمد نعمان، کیپٹن(ر) محمد صفدر، شیخ الحدیث مولانا زاہدالراشدی،مولانا قاری ارشد عبید سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر 62 حفاظ قرآن کریم کی دستاربندی شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور دیگر علماء نے کی ۔تقریب سے شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعۃ الخیر لاہور کی تعلیمی کارکردگی اور بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔دینی مدارس بہترین انداز میں دین کی خدمت اور اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا جن صوبوں میں سکولوں میں قرآن مجید کو ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی تعلیم لازمی ہے وہ خوش آئند بات ہے باقی دیگر صوبے بھی قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیں اور یہ کام قیام پاکستان کے موقعہ پر 14 اگست 1947 ء میں کرنا چاہیے تھا ۔ا نہوں نے کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دیںجو حکومت قوم کو بجلی کی روشنی نہیں دے سکتی وہ قوم کو تعلیم کی روشنی کیسے دی سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور اس کے ساتھ ساتھ دینی و عصری تعلیم دینے والے تعلیمی ادارے بہترین تعلیم اور تربیت دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دارالعلوم کراچی کے’’ حرا سکول سسٹم‘‘ کے طالب علم نے پوری دنیا میں ٹاپ کیا ہے ۔انہوں نے کہا صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام تعلیم نہیں بلکہ اس کے ساتھ بہترین تعلیم و تربیت اور دینی تعلیم کی بھی ضرورت ہے اور یہ والدین کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو سرکاری امداد کی ضرورت نہیں لیکن اس کے باوجود دینی مدارس کے راستہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔

مولانا قاری محمد حنیف جالندھری 1980سے دینی مدارس کی رجسٹریشن اور ان مدارس کے بینک اکاؤنٹ سمیت دیگر امور کے لیے پرامن کوشش کر رہے ہیں بات اور معاملات کو سُنا تو جاتا ہے اور مطالبات کو درست تسلیم کرنے کے باوجود ان کو پورا نہیں کیا جاتا، انگریز دور سے ہمارے ملک کی یہ روایت بن چکی ہے جو بڑا ہجوم لے کر گھراؤ جلاؤ کرے اس کی بات مانی جاتی ہے پرامن لوگوں کی نہیں حکومت کو اپنی اس روش کو بدلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو حکومتیں نہیں اللہ تعالیٰ چلاتے ہیں اور ضرورت کے مطابق اللہ تعالیٰ ان مدارس کو اسباب بھی مہیا فرماتے ہیں

مسلمان اپنی اولاد اور نسل نوکے ایمان اور اس کی دینی تعلیم و تربیت کی فکر کریں ورنہ اللہ تعالیٰ کے ہاں والدین جواب دہ ہونگے ۔اس موقع پر مفتی محمد تقی عثمانی نے دینی مدارس کے طلباء اورعلماء کرام کو ’’ اجازت سند حدیث ‘‘بھی دی ۔تقریب سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اورمولانا احمد حنیف جالندہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس نسل نو کے ایمان کی حفاظت، دین کی خدمت ،اسلام کی اشاعت اور بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کافریضہ سرانجام دے رہے ہیں کر رہے ہیں اور یہ دینی مدارس قیامت تک جاری رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں


پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…