اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر تے ہوئے سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف غلام محمود کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ، عدالت عظمیٰ کے آرڈرکے بعد

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی فعال ہوگئی ۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا تاہم سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی بنچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا ہے، حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹربیونل کا ایک بنچ دوسرے بنچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بنچ نے ایک جانب کہا کہ درخواست قبل ازوقت ہے ساتھ ہی حکم معطل کر دیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے کیسے کہہ دیا کہ آئینی درخواست قابل سماعت نہیں؟ وکیل عابد زبیری نے کہا کہ صوبائی حکومت سی سی پی او کو ریلیز نہیں کرنا چاہ رہی تھی،عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…