منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مگرمچھ 8سالہ بچے کو والدین کے سامنے نگل گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوسٹا ریکا (این این آئی)مگرمچھ نے 8سالہ بچے کو والدین کے سامنے نگل لیا۔ تفصیلات کے مطابق 8سالہ بچے پر مگر مچھ نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ دریا پر پانی کے اندر تھا۔یہ واقعہ وسطی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا کے شہر لیمن میں

واقع دریائے میٹینا میں پیش آیا، جہاں 8 سالہ جولیو اوٹیرو فرنانڈیز اپنے والدین، چار بہن بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ دریا میں مچھلی کے شکار کیلئے گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جولیو گہرے پانی میں کھڑا ہوا تھا جب مگر مچھ نے اس پر اس کے والدین کی نظروں کے سامنے ہی حملہ کیا اور اسے گھسیٹتے ہوئے پانی کے اندر لے گیا۔ایک عینی شاہد کے مطابق مگر مچھ نے حملہ اتنی تیزی کے ساتھ کیا کہ بچے کا سر جسم سے جدا ہوگیا، اس کے بعد مگر مچھ اسے اندر لے گیا، اس دوران بچے کے والدین بے بسی سے اپنے لختِ جگر کے ٹکڑے ہوتے دیکھتے رہے۔نیویارک پوسٹ کے مطابق بچے کی بہیمانہ موت کے تقریبا ایک ماہ بعد ایک نامعلوم شکاری نے مبینہ طور پر علاقے میں ایک مگرمچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔جب مقامی لوگوں نے اس درندے کے پیٹ کو کاٹ کر دیکھا تو اس کے اندر سے بالوں اور ہڈیوں کے ٹکڑے دریافت ہوئے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جولیو کی باقیات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…