سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر پانچ مسلح افراد نے ڈنڈے اور سوٹے مار کر 55سالہ محنت کش کوقتل کردیا۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مصروف تفتش ہے۔ سرگودھا کے علاقہ میلہ کے گاؤں کوٹلہ پناہ میں بکریاں کھیت میں کیوں گئیں کی رنجش میں تلغ کلامی پر پانچ مسلح افراد یوسف،خالد اور نزر وغیرہ نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کر کے 55 سالہ محنت کش احمد کو قتل کر دیا پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مصروف تفتیش ہے۔