واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی عدالت نے افغانستان میں ڈیوٹی دینے والے امریکی فوجی کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی۔نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین پر رشوت، سازش اور ویزا فراڈ کا الزام ہے۔عدالت کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار کی جانب سے جعلی کاغذات امریکی وزارتِ خارجہ کو بھیجے گئے۔امریکی عدالت کے مطابق جیرومی پٹمین نے جعلی کاغذات کے ذریعے افغان شہریوں کو خصوصی ویزا دلوانے کی کوشش کی۔امریکا کی عدالت کے مطابق فوجی اہلکار جیرومی پٹمین نے 20 سے زائد جعلی کاغذات محکمہ خارجہ کو جمع کروائے۔نیوی ریزرو افسر جیرومی پٹمین کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، کیس 15 دسمبر سے شروع ہو گا۔