اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے 5 ارکان اسمبلی نے اسمبلی تحلیل کرنے پر رائے دے دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں اسمبلیوں سے
مستعفی ہونے اور تحلیل کرنے سے متعلق آپشنز پر غور کیا جائے رہا ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اسمبلیوں سے باہر آنے کی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 5 ارکان اسمبلی نے اسمبلی تحلیل کرنے پر رائے دی ہے جس میں سے 3 ایم پی ایز نے کہا الیکشن کمیشن پر اعتبار نہ کریں۔ذرائع کے مطابق ان ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ ہم آپکے ساتھ ہیں مگریہ نہ ہو کہ اسمبلی توڑ دیں اور الیکشن نہ ہوں، ہوسکتا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات ہی نہ کرائے پہلے سب کچھ دیکھ لیں پھر ہی اسمبلی توڑیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ارکان کی رائےدیکھ کر کہا ڈویژن سطح پردوبارہ ملیں گے۔