بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف فوری تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے باہر نکلنے کے بیان کے بعد

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو لاہور جانے کے پروگرام بارے آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم، مولانا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت اور ن لیگی وفد کی سابق صدر کے درمیان مشاورت ہوئی ۔ سابق صدر نے کہاکہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے کردار ادا کرونگا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے روکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ ہم سے بھی جو ہوسکا کریں گے۔ سابق صدر نے کہاکہ جلد پنجاب جاؤنگا، لاہور میں قیام کرونگا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہونے سے روکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلیاں تحلیل ہونے سے نہ روک سکنے اور بعد کے آپشنز پر بھی غور کیا گیا، ہم سیاسی بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ کسی کو غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کرکے سیاسی بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اعظ نے پیغام دیا کہ آپ نے بہترین انداز میں پہلے بھی کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپ جو بھی آئینی و قانونی اقدام اٹھائیں گے، مکمل تائید ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…