ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد کے پی میں

سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ یہ اسمبلی صوبہ خیبرپختونخوا کے چار کروڑعوام کی امانت ہے اسکو ہم اس طرح کسی کی ذاتی پسند نا پسند اور انا کی بھینٹ چڑنے نہِیں دینگے، آئین کے تحت 20 فیصد ممبران وزیراعلیٰ کے خلاف کسی بھی وقت عدم اعتماد کی تحریک لا سکتے ہیں جس پر اسپیکر اسمبلی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرانے کا پابند ہے۔ماہرین قانون کے مطابق وزیراعلیٰ گورنر سے کہہ دیتے ہیں کہ آپ اسمبلی توڑ دیجیے تو اگر 48 گھنٹوں کے اندر گورنر اسمبلی نہ توڑے تو اسمبلی ازخود ٹوٹ جائیگی، گورنر راج تو وفاقی حکومت کے کہنے پر لگایا جاسکتا ہے اس کیلئے وزیر اعلیٰ کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی صورت میں اپوزیشن کو 73 ممبران کی حمایت درکار ہوگی۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے منتظر ہیں، استعفے دینے میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہوگی۔دوسری جانب اپوزیشن کے مطابق اگر حکومتی اراکین مستعفی ہوتے ہیں تو اپنا قائد ایوان منتخب کرلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…