بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی سنچریاں، مار مار کر پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ، این این آئی) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی سنچریاں، مار مار کر پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر

506رنز بنالیئے،پاکستانی باؤلر انگلش بیٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے،ا نگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی،بین ڈکٹ،اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں سکور بنا ڈالیں،ہیری بروک 101 رنز اور بیناسٹوکس 34 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا،راولپنڈی میں انگلینڈ نے کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنادیا،اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سب سے پہلے ٹرافی کی رونمائی کی گئی،بعدازاں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈکی طرف سے بین ڈکٹ اور زیک کرولی نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد علی نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔انگلینڈ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز بنائے،اس موقع پر بین ڈکٹ 107 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جس کے بعد اولی پوپ بیٹنگ کیلئے آئے،مجموعی سکور میں دو رنز کے اضافے کے بعد دوسرے اوپنر زیک کرولی 122رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔یہ حارث رؤف کی پہلی ٹیسٹ وکٹ تھی۔اس موقع پر جوئے روٹ بیٹنگ کیلئے آئے،286 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی،

جوئے روٹ 23 رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہو گئے۔ان کے بعد ہیری بروک بیٹنگ کیلئے آئے،462 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی،اولی پوپ 108 رنز بناکرمحمد علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،یہ محمد علی کی پہلی ٹیسٹ وکٹ ہے۔اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس بیٹنگ کیلئے آئے۔قبل ازیں انگلینڈ نے اپنے 100رنزبغیر کسی نقصان کے 13اعشاریہ 5 اوورز میں،

200رنز بغیر کسی نقصان کے 30اعشاریہ ایک اوورز میں، 300رنز 49اعشایہ 2 اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر،400 رنز 64 اوورز میں اور500 رنز 74اعشاریہ 4 اوورز میں مکمل کئے۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے روز کھانے کے وقفے پربغیر کسی نقصان کے 174 رنزجبکہ پہلے روز چائے کے وقفے ہر3وکٹوں کے نقصان پر 332رنز بنائے پہلے روزکھیل کے اختتام پر ا نگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالئے۔ہیری بروک 101 رنز اور بین اسٹوکس 34 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…