منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے عمران خان سے فون پر بات کرنے سے انکار کردیا، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اسلام آباد)سینئرتجزیہ کار اور صحافی مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کمان

سنبھالنے کے بعد آرمی چیف عاصم منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں صدر نے چیئرمین تحریک انصاف کا پیغام آرمی چیف کو پہنچایا جس میں عمران خان کا موقف تھا کہ ہمارا اختلاف اور جھگڑا آپ سےیا فوج سے نہیں بلکہ ایک مخصوص شخصیت سے تھا تاہم اب وہ جا چکے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ اب ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔سینئرتجزیہ کار نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے آرمی چیف کو پیشکش کی کہ عمران خان ان سے ٹیلی فون پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف عاصم منیر نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کیا ہے تو ہمیں غیرسیاسی ہی رہنے دیں۔ ہم ان سے فون پر کوئی گفتگو نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے درمیان اعتمادکے فقدان کو ختم کریگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…