اسلام آباد (آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر و ماہرِمعاشیات شبر زیدی نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہے بینکوں نے ایل سیز کھولنے سے انکار کیا ہے بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایل سیز نہ کھولیں کیونکہ ڈالرز نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبرزیدی نے کہا کہ میری نظر میں
حکومت نے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے میری اطلاعات کے مطابق 4 ملین ڈالرز کی ایل سیز التوا کا شکار ہیں ایل سیز کے التوا کی وجہ سے ملک میں کسی قسم کاخام مال نہیں آرہا۔شبرزیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی ٹیکس کلیکشن نہ بڑھانے تک مذاکرات سے انکار کر دیا ہے آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پہلے ٹیکس کلیکشن بڑھائیں پھربات ہوگی، آئی ایم ایف کہتاہے موجودہ حکومت نے ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا۔ماہرمعاشیات کا کہنا تھا کہ امپورٹ بڑھاتے ہیں تو ٹیکس کلیکشن نہیں ہو گی امپورٹ نہیں بڑھائیں گے تو ڈالرز کی مقدار موجود نہیں معیشت کیلئے اس حکومت نے ایک بھی مثبت قدم نہیں اٹھایا معاشی بحران بگڑتا جا رہا ہے ملک کی بہتری کیلئے نہیں سوچا جا رہا چیزیں موجودہ حکومت کے کنٹرول سے باہر نکل چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 2013 سے 2018 تک مصنوعی سہارے پر ڈالر کو رکھا اسحاق ڈارکے پاس کوئی راکٹ سائنس نہیں اسحاق ڈارنیامپورٹ کی بنیادپرمعیشت چلائی لیکن ملک تباہ کردیا اسحاق ڈار ذمہ دار ہیں جس کی وجہ سے آج ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔