ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ن لیگ نے میدان مار لیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(آئی این پی)آزاد کشمیر میں 31سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے 36وارڈزکے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 12نشستیں جیت کر پہلے نمبرپر آگئی ہے،غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے پی پی تیسرے نمبر پر رہی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اعداد و شمار کے تحت غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے،آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں انتخابات ہوئے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا،مظفرآباد ڈویژن 3 اضلاع پر مشتمل ہے جس میں ضلع مظفرآباد، ضلع نیلم اور ضلع جہلم ویلی شامل ہیں۔ مظفرآباد میں ایک ہزار 643 امیدواران نے الیکشن میں حصہ لیاجہاں 15 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں،ضلع مظفرآباد میں پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 791 ہے جن میں سے 199 کو حساس اور 142 اسٹیشنز کو نہایت حساس قرار دیا گیا تھا،مظفر آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 868 ہے جس میں 616 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 173 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 695 ہے،مظفرآباد کے حلقہ دو لچھراٹ کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے دوران لڑائی ہوئی جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا،لڑائی کے بعد کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

لڑائی تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہوئی تھی،ضلع نیلم میں 529 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جہاں ایک امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکا ہے، نیلم میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 298 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 69 ہزار 475 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 59 ہزار 823 ہے، نیلم میں 243 پولنگ اسٹیشز قائم کیے گئے تھے۔

ضلع جہلم ویلی میں 544 امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے تھے ، 4 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جہلم ویلی میں ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 774 ہے جس میں 16 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں،ضلع جہلم ویلی میں مرد ووٹرز کی تعداد 83 ہزار545 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 71 ہزار 229 ہے،جہلم ویلی میں 276 پولنگ اسٹیشز قائم کیے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…