راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی لال حویلی سے نکلنے والی ریلی میں سینیٹری ورکرز کی بھرمار ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق نوشین یوسف نے ریلی کی رپورٹنگ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک کلپ شیئر کیا ہے
جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ نوشین یوسف کے عقب میں سینیٹری ورکرز کی بھرمار ہے جو کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک ہے، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے راولپنڈی شہر کے مختلف راستوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کیلئے سکستھ روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے اسٹیج تیار کیا گیا ، راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے شہر کی سڑکوں کو مختلف مقامات سے مکمل طور پر سیل کیا گیا ۔پی ٹی آئی کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے چاندی چوک سے انٹری پوائنٹ کو مکمل طور پر سیل کیا گیا اور انٹری پوائنٹ سے ہر طرح کی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت پر مکمل پابندی رہی۔چاندنی چوک انٹری پوائنٹ پر کارکنان کیلئے اسکرین لگا دی گئی ، چاندنی چوک انٹری پوائنٹ سے کارکنان پیدل جلسہ گاہ پہنچے ،چاندنی چوک انٹری پوائنٹ پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
شیخ رشید احمد کی لال حویلی سے نکلنے والی ریلی ۔میرے عقب میں آپ ریلی میں شریک سینیٹری ورکرز کی وردی کولازمی پہچان سکتے ہیں pic.twitter.com/OSAPBpppvI
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) November 26, 2022