ہفتہ‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2024 

عمران خان لازمی بلٹ پروف جیکٹ پہنیں ، نقل و حرکت خفیہ رکھی جائے،پولیس کا پی ٹی آئی کو مراسلہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں جلسے سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔پولیس حکام کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وی آئی پی سکیورٹی کے لیے پولیس کی ہدایات پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔پولیس نے اپنے مراسلے میں کہا کہ عمران خان کے لیے بلٹ پروف روسٹرم کویقینی بنایا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی لازمی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں ،عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایجنسیوں کی رپورٹ ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اورجلسہ ملتوی کر دیں۔دوسری جانبپاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے راولپنڈی شہر کے مختلف راستوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کیلئے سکستھ روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے اسٹیج تیار کیا گیا ، راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے شہر کی سڑکوں کو مختلف مقامات سے مکمل طور پر سیل کیا گیا ۔پی ٹی آئی کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے چاندی چوک سے انٹری پوائنٹ کو مکمل طور پر سیل کیا گیا اور انٹری پوائنٹ سے ہر طرح کی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت پر مکمل پابندی رہی۔چاندنی چوک انٹری پوائنٹ پر کارکنان کیلئے اسکرین لگا دی گئی ۔

چاندنی چوک انٹری پوائنٹ سے کارکنان پیدل جلسہ گاہ پہنچے ،چاندنی چوک انٹری پوائنٹ پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی ندیم شہزاد بخاری کے مطابق فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 200 ماہر نشانہ بازوں کو بھی تعینات کیا گیا ۔اس کے علاوہ مری روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا ، اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹریفک کے لیے متبادل روٹ کا اعلان کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



شراب کی فیکٹری میں


تبلیسی کا اولڈ ٹائون دریا کے دونوں طرف آباد ہے‘…

جارجیا میں تین دن

یہ جارجیا کا میرا دوسرا وزٹ تھا‘ میں پہلی بار…

کتابوں سے نفرت کی داستان(آخری حصہ)

میں ایف سی کالج میں چند ہفتے یہ مذاق برداشت کرتا…

کتابوں سے نفرت کی داستان

میں نے فوراً فون اٹھا لیا‘ یہ میرے پرانے مہربان…

طیب کے پاس کیا آپشن تھا؟

طیب کا تعلق لانگ راج گائوں سے تھا‘ اسے کنڈیارو…

ایک اندر دوسرا باہر

میں نے کل خبروں کے ڈھیر میں چار سطروں کی ایک چھوٹی…

اللہ معاف کرے

کل رات میرے ایک دوست نے مجھے ویڈیو بھجوائی‘پہلی…

وہ جس نے انگلیوں کوآنکھیں بنا لیا

وہ بچپن میں حادثے کا شکار ہوگیا‘جان بچ گئی مگر…

مبارک ہو

مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…