پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

راستے بند کیے تو لو گ پی ٹی آئی والوں کو جوتے ماریں گے،رانا ثنا اللہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے اس بار راستے بند کیے تو وفاقی حکومت اپنا کام کرے گی، لوگ بھی انہیں جوتے ماریں گے۔یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنی صدارت میں وزارتِ داخلہ میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے

امن و امان سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی دھرنا دینا چاہتی ہے، دھرنا ضرور دیں لیکن لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعت کی طرف سے وفاق پر چڑھائی کے غیر قانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق اور اس کی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدام کو روکنے کی پیش بندی کریں۔وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیکریٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو، وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔خیبر پختون خوا کے آئی جی معظم جاہ اور چیف سیکریٹری نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔شرکائے اجلاس نے وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کو پی ٹی آئی کے جلسے اور سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔شرکا نے وفاق پر ممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…