اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ، جنرل باجوہ اور صدر مملکت کی بھی شرکت

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹرز سے بات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔عشائیے میں آرمی چیف نے قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے گفتگو کی،

جنرل قمر باجوہ نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔جنرل باجوہ نے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت کریں، کرکٹ کے ساتھ ساتھ مجھے ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلئے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کی تقریب میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا۔آرمی چیف نے کہا کہ ٹی 20کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے، لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو ورلڈکپ فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا، ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے، بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہارا، ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹرز سے بات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔عشائیے میں آرمی چیف نے قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے گفتگو کی، جنرل قمر باجوہ نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…