اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

عاصم منیر نے 38 سال کی عمر میں مدینہ سے قرآن حفظ کیا ڈی جی ISI اور MI بھی رہے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے مقرر ہونے والے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت پاک فوج کے کئی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسر ہیں، جنرل عاصم منیر دیگر افسران کی طرح پاکستان ملٹری اکیڈمی کے فارغ التحصیل نہیں بلکہ وہ آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج کا حصہ بنے،انہیں اوائل عمری میں ہی قرآن مجید حفظ کرنے کا شرف بھی حاصل ہے، آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا میں تربیت کے دوران انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا،تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ جنرل عاصم منیر دو ہزار چودہ میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد دو ہزار سترہ میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے ، اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا،وہ جون دو ہزار انیس میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے،جنرل عاصم اکتوبر دو ہزار اکیس سے جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…