منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری ، بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں

جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ کیوی بلے باز ڈیون کانوے نے بابراعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی ۔انگلش ٹیم کو ٹی ٹونٹی میں عالمی چمپئن بنوانے والے کپتان جوز بٹلر کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 11 ویں نمبر آگئے ۔اسی طرح بالرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کا کوئی بھی بالر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا افغان اسپنر راشد خان کی دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔حارث روف، شاہین آفریدی اور شاداب کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے، تینوں بالترتیب 16، 17 اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…