منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کرشمہ اور ابھیشیک نے اپنی منگنی کیوں توڑی تھی؟ کئی سال بعد راز سے پردہ اْٹھ گیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ میں کئی رشتے بنتے اور ٹوٹتے ہیں ، کچھ کی وجوہات سامنے آجاتی ہیں جب کہ متعدد کئی سالوں تک ایک راز کی طرح رہتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ماضی کی مقبول جوڑی ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کے ساتھ ہوا جن کے بارے میں

2000 کی دہائی میں یہ خبریں سرگرم تھیں کہ جوڑی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائے گی۔تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔ نہ ہی کرشمہ اور ابھیشیک نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔اب تقریباً 22 سال بعد اس راز سے پردہ اٹھا ہے جس میں معروف فلم ساز سْنیل درشن نے دونوں کی منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے علیحدگی کی وجہ بھی بتائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ انٹرویو میں سنیل درشن نے بتایا کہ ‘کرشمہ اور ابھیشیک نے 5 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، ان کی منگنی کی خبر بالکل سچ تھی کیونکہ میں نے ان کی منگنی پر خود شرکت کی تھی۔ فلم ساز نے بتایا ‘فلم ہاں میں نے بھی پیار کیا کی شوٹنگ کے وقت میں سیٹ پر ہوا کرتا تھا، مجھے ان دونوں کو دیکھ کر لگتا تھا کہ یہ اپنے ساتھ کیا کررہے ہیں کیونکہ دونوں سیٹ پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنا جھگڑنا شروع کردیتے تھے اور پھر ان کی لڑائی کافی بڑی ہوجایا کرتی تھی’۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منگنی کے بعد ان کی بس شادی ہونے کے قریب تھی لیکن سپر ہٹ فلم ‘ہاں میں نے بھی پیار کیا’ کی ریلیز کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…