منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فوج کی کردارکشی کیخلاف اداکار بھی میدان میں آ گئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) ملک کی ترقی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کردارکشی کیخلاف کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار بھی میدان میں آگئے۔پریس کلب میں مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر طارق حسن کے ہمراہ نامور فنکاروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ایجنڈے پر عمل کرکے

فوج اور اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج کی وجہ سے ہی ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں،قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے والے را اور موساد کے ایجنٹ ہیں۔سینئر اداکارہ زیبا شہناز کہا کہ ہمارے بیٹے دن رات سرحدوں پر جاگتے ہیں، میں ان ماو ں کو سلام پیش کرتی ہوں جنھوں نے اپنے بیٹوں کو ملک کے حوالے کردیا، اداکارہ زیبا شہناز فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے ا?بدیدہ ہوگئیں اور کہاکہ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے را اور موساد کے ایجنٹ و غلام ہیں۔اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا کہ ہماری شان افواج پاکستان ہے ہم سب افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں،فوجی افسران کی کردار کشی کرنے والوں کو گرفتار کیاجائے ، اداکار آفتاب عالم نے کہا کہ ہم سے کئی گنا بڑا پڑوسی ملک بھی فوج سے خوف کھاتا ہے۔اداکار اسلم شیخ نے کہا کہ تنقید کرنے والے منہ کے بل گریں گے، پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے پاکستان سے زیادہ بھارت میں مقبول ہورہے ہیں،پاکستانی ان کے جھوٹ اور مکاری کو پہچان چکے، حالیہ مہم ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے مگر فوج کے لیے خلاف کوئی مہم یا سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔پریس کانفرنس سے محمد علی شہکی، ایم افراہیم، سنی خان، قیص شیخ، خالد شیخ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…