پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں پکا ہوا گوشت تول کر فروخت کرنے کے احکامات جاری

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

مکہ مکرمہ (آئی این پی)مکہ مکرمہ کے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ میں گوشت فروخت کرنے کا طویل عرصے سے رائج طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا، سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے قائم مقام میئر صالح الترکی نے ریسٹورنٹس میں پکائے گئے گوشت کو فی پلیٹ کے بجائے

وزن کر کے فروخت کرنے کی ہدایت جاری کردیں،میئر صالح الترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کے خلاف ان شکایات پر کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ سروس میں پلیٹ میں گوشت کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔ مختلف ہوٹلوں میں گوشت کی مقدار یکساں نہیں ہوتی،مکہ میونسپلٹی نے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ کمپنیوں کے مالکان و منتظمین سے کہا ہے کہ وہ گاہکوں کے حقوق کا تحفظ کریں، پکا ہوا گوشت تول کرفروخت کریں، فی پلیٹ قیمت وصول نہ کی جائے،مکہ میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی سے پکے ہوئے گوشت کے نرخ متاثر نہیں ہوں گے،مقامی شہریوں ، غیرملکیوں اور زائرین کو کسی بھی ریسٹورنٹ یا کیٹرنگ کی جانب سے پکا ہوا گوشت وزن کے بجائے پلیٹ کے حساب سے فروخت کرنے کی صورت میں شکایت درج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،پکے ہوئے گوشت کو تول کر فروخت کرنے کے لیے ریسٹورنٹس کو 3ما ہ کی مہلت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…