اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ تصویر جاری کی جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔وقار یونس اور نسیم شاہ دونوں ہی ایک ساتھ کچھ بڑا کرنے جارہے ہیں جس کی تصویر وقار یونس نے شیئر کی جس کے کیپشن میں سابق کوچ نے کچھ بڑا آنے کا بتایا۔انہوں نے لکھا کہ آپ سب لوگ انتظار کریں، کچھ بڑا آنے والا ہے۔وقار یونس نے نسیم شاہ کو مینشن کیا اور لکھا کہ نسیم ناصرف ایک شاندار کرکٹر بلکہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں۔اس سے قبل نسیم شاہ نے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ نسیم شاہ نے نومبر 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، اس موقع پر وقار یونس نے ہی انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی تھی۔
کیا فاسٹ بولر نسیم شاہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں ، وقار یونس کے ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی: لاہور سے دادی کے ہمراہ شادی میں شرکت کیلئے آنے والی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
-
اسلام آباد سے گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کا واقعہ: اہل خانہ نے اہم انکشافات کردیے
-
’یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو ہی دکھائیے‘، صحافی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دی



















































